ہم کس طرح خود کو خوبصورت بنا سکتے ہیں

کسی بھی انسان کواس کی ظاہری بناوٹ پراسے خوبصورت نہیں کہا جا سکتا۔ کسی بھی انسان کی خوبصورت کہنے کیلئے اسکے اندر اور باہر کا جاننا ضروری ہے۔ ہم کسی کی ظاہری شکل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ہمیں کسی کی ظاہری شکل یہ نہیں بتاتی کہ وہ کتنا مہربان ہے۔ لیکن کسی بھی انسان کےظاہری انداز کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ عام طور پر چہرے کے سفید رنگ کو کسی کا خوبصورت ہونا مانا جاتا ہے جو کہ صیح نہیں ہے۔ پر کشش اور خوبصورت نظر آنے میں بہت سی چیزیں شامل ہیں جہاں چہرے کی رنگت کو خوبصورت نظر آنے میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا وہیں بالوں کا ترتیب میں ہونا، ناخن کا کٹا ہوا ہونا اور اچھا لباس بھی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ اگر آپ کے چہرےکا رنگ سفید نہیں تو اسکا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ آپ خوبصورت نہیں ہیں۔ خوبصورت اور پرکشش نظر آنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم کو بہتربنائیں۔ اپنے بالوں اور ناخنوں کو وقت پر ترشوائیں۔ اچھا اور صاف ستھرا لباس پہنیں۔ اچھی خوراک کھائیں۔ لوگوں کے ساتھ بات چیت اچھے انداز میں کریں۔ یہ سب چیزیں کسی کو خوبصورت اور پرکشش بنانے میں بہت ضروری ہیں۔