بوٹ ایبل یو ایس بی کے ساتھ ونڈو انسٹالیشن

ایک دور ہوتا تھا جب ونڈو انسٹال کرنا بہت بڑی مہارت سمجھی جاتی تھی اور چند ایک لوگ ہی ہوتے جو ونڈو انسٹال کر سکتے تھے۔ اس وقت عام طور ونڈو انسٹال کرنے کیلئے سی ڈیز یا ڈی وی ڈی استعمال کی جاتی تھیں لیکن آج کل اس کی جگہ یو ایس بی نے لے لی جس سے کو کوئی بھی جسے کمپیوٹر کی تھوڑی سے معلومات ہو آسانی سے ونڈو انسٹال کر سکتا ہے۔ یو ایس بی کے ساتھ ونڈوز انسٹال کرنے کیلئے پہلے اسے بوٹ ایبل بنانا پڑتا ہے جس کا طریق کار نیچے دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے جو و نڈو انسٹال کرنی ہے اس کی انسٹالیشن فائیلز کوکمپیوٹر میں محفوظ کر لیں ۔مثال کے طور پر اگر آپ نے ونڈوز ٹِن انسٹال کرنی ہے تو اسکی انسٹالیشن فائیلز کو کمپیوٹر میں سیو کر لیں۔یو ایس بی کو بوٹ ایبل بنانے کیلئے ایک سافٹ و ئیر جسکا نام ہے زوٹک وِن یو ایس بی کو کمپیوٹر میں سیو کر لیں۔زوٹک وِن یو ایس بی ایک کمال کا سافٹ وئیر ہے جس سے آپ یو ایس بی کو بہت ہی آسانی کے ساتھ بو ٹ ایبل بنا سکتے ہیں۔
یو ایس بی بوٹ ایبل بنانے کیلئے زوٹک وِن یو ایس بی سافٹ وئیر اوپن کریں اور سیٹ اپ ٹو یو ایس بی کا آپشن سلیکٹ کریں۔ سیٹ اپ ٹو یو ایس بی سلیکٹ کرنے کے بعد اپنے کمپیوٹر میں سے یو ایس بی ڈرائیو کو ڈراگ کر کے سافٹ وئیر کے اندر ڈراپ کر دیں۔ اس کے بعد ونڈوز انسٹالیشن فائلز کو ڈراگ کر کے سافٹ وئیر کے اندر ڈراپ کر دیں۔ کچھ ہی دیر بعد آپ کی بوٹ ایبل یو ایس بی تیار ہو جائے جس سے آپ کسی بھی کمپیوٹر میں ونڈو انسٹال کر سکتے ہیں۔
نوٹ : یو ایس ایبل بو ٹ ایبل بناتے وقت یو ایس بی میں سے سارا ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے گا اس لیے ضروری ڈیٹا کو پہلے کہیں پر محفوظ کر لیں۔