ؤاٹس ایپ سٹیٹس پرائیو یسی


سال2009 میں لانچ کی گئی واٹس ایپ دنیا کی مشہور ٹیکسٹ اور وائس میسجنگ ایپلی کیشن بن چکی ہے جو کہ دنیا کےتقریباََ 109 ممالک میں استعمال ہو رہی ہے۔ واٹس ایپ فری ٹو انسٹال ہے اور میسجنگ کیلئے انٹر نیٹ کا استعمال کرتی ہے۔واٹس ایپ پر پیغامات ، تصاویر ، ویڈیوز ،آواز اور لوکیشن آسانی کے ساتھ بھیجے جا سکتے ہیں۔ان کے علاوہ بھی واٹس ایپ میں بہت زیادہ دلچسپ فیچرز ہیں جن کی وضاحت اس سلسلہ میں کی گئی ہے

واٹس ایپ سٹیٹس پرائیویسی


واٹس ایپ اسٹیٹس پر آپ کوئی بھی لکھائی ، تصویر یاویڈیو شئیر کر سکتے ہیں جس کا دورانیہ 24 گھنٹے ہوتا ہے اور 24 گھنٹوں کے بعد وہ خودبخود غائب ہوجاتا ہے۔واٹس ایپ اسٹیٹس پر اکثر اپنی اچھی سی تصویر، جو آپ کھا رہے ہیں ، کہیں جانے کی ویڈیو یا کوئی گانا وغیرہ لگایا جاتا ہے۔آپکا واٹس ایپ اسٹیٹس صرف ان لوگوں کو ظاہر ہو سکتا ہے جن کاموبائل نمبر آپ کے فون میں اور آپ کا موبائل نمبر ان کے فون میں محظوظ ہوگا۔ واٹس ایپ اسٹیٹس کو مزید پوشیدہ بنانے کیلئے واٹس ایپ میں ایک فیچر موجود ہوتا ہے جس سے آپ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو منتخب کر سکتے ہیں
واٹس ایپ اسٹیٹس کی پرائیوسی سیٹ کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
  • واٹس ایپ کو اوپن کریں
  • سیٹنگز میں جائیں
  • اکاؤنٹ میں جائیں
  • پرائیویسی میں جائیں
  • اسٹیٹس میں جائیں

  • اسٹیٹس میں آپ کو تین آپشنز نظر آئیں گے
  • ایوری ون
  • مائی کنٹیکٹس
  • نو باڈی
  • آپ کاسٹیٹس ہر کوئی دیکھ سکے

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کاسٹیٹس ہر کوئی دیکھ سکے تو مائی کنٹیکٹس کے آپشن کو سلیکٹ کر یں۔اس آپشن کو سلیکٹ کرنے سے وہ لوگ آپ کا اسٹیٹس دیکھ سکیں گے جن کا موبائل نمبر آپ کے فون میں سیو ہوگا اور آپ کا موبائل نمبر ان کے فون میں سیو ہوگا۔

    آپ کا اسٹیٹس سوائے چند لوگوں کے باقی سب لوگ دیکھ سکیں

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا اسٹیٹس سوائے چند لوگوں کے باقی سب لوگ دیکھ سکیں جن کے فون میں آپکا موبائل نمبر سیو ہے تو مائی کنٹیکٹس ایکسیپٹ کے آپشن کو سلیکٹ کریں۔ آپشن سلیکٹ کرنے کے بعد آپ کے فون میں موجود تمام واٹس ایپ کنٹیکٹس ظاہر ہو ں ان میں سے جن کنٹیکٹس سے اپنے اسٹیٹس کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں ان کو سلیکٹ کریں۔اب آپکا واٹس ایپ اسٹیٹس ان کنٹیکٹس کو ظاہر نہیں ہوگا۔

    آپ کا اسٹیٹس صرف منتخب کردہ لوگ دیکھ سکیں

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا اسٹیٹس صرف منتخب کردہ لوگ دیکھ سکیں جن کے فون میں آپکا موبائل نمبر سیو ہے تو اونلی شئیر ود کے آپشن کو سلیکٹ کریں۔ آپشن سلیکٹ کرنے کے بعد آپ کے فون میں موجود تمام واٹس ایپ کنٹیکٹس ظاہر ہو ں ان میں سے جن کنٹیکٹس کے ساتھ اسٹیٹس شیئر کرنا چاہتے ہیں ان کو سلیکٹ کریں۔اب آپکا واٹس ایپ اسٹیٹس صرف ان کنٹیکٹس کو ظاہر ہوگا۔