کینو بہت سے غذائی اجزاء جیسے وٹامنز ، معدنیات ، اینٹی آکسیڈینٹس ، فائٹن نیوٹریئنٹس اور غذائی ریشوں وغیرہ کا ایک اچھا ذریعہ ہےکینو میں وٹامن سی بھر پورمقدار میں پایا جاتا ہے۔ وٹا من سی ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن سی عام طور پور پر سردی سے ہونے والی بیماری کو روکتا ہے اور بیماری کی مدت کو کم کرنے اور علامات کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔وٹامن سی کے استعمال سے چہرہ پر قدرتی نکھار پیدا ہوتا ہے اور جلد ترو تازہ ہوتی ہے۔وٹامن سی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتا ہے ، جو ہماری جلد کو نقصان دہ یووی شعائوں سے بچاتا ہے۔زخموں کو بھرنے اور سوجن کو کم کرنے میں بھی وٹامن سی مدد دیتا ہے۔ روزانہ ایک کینو کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مظبوط ہوتا ہے اور بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔