انسانی دماغ کے دلچسپ حقائق


انسانی دماغ قدرت کا بڑا شاہکار او ہمارے جسم کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔ دماغ ہمارے پورے جسم کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے ۔ایک بالغ انسان کا دماغ تقریبا 1.5 کلوگرام کا ہوتا ہے۔ باہر سے یہ بڑے اخروٹ کی طرح نظر آتا ہے ۔دماغ تقریبا 100 ارب اعصابی خلیات (نیوران) اور ایک ٹریلین معاون خلیات پر مشتمل ہوتے ہیں جو ٹشو کو مستحکم کرتے ہیں۔ہمارا دماغ کسی بڑے کمپیوٹر کی طرح کام کرتا ہے دماغ کا بنیادی کام حواس کی ترجمانی کرنا ہے۔ یہ حواس خمسہ اور جسم کے ذریعہ معلومات حاصل کرتا ہے اور معلومات کویاد رکھتا ہے۔ دماغ ہمارے خیالات ، یاداشت ، بولنے ، ہاتھوں اور پیروں کی حرکت ، اور ہمارے جسم کے اندر بہت سے اعضاء کو کنٹرول کرتا ہے۔ ہمارا دماغ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ دماغ کا دایاں حصہ اور دماغ کا بایاں حصہ۔ دماغ کادایاں حصہ جسم کے بائیں حصہ کو کنٹرول کرتا ہے اور دماغ کا بایاں حصہ جسم کے دائیں حصہ کو کنٹرول کرتا ہے۔

ہمارا دماغ سر میں ہی کیوں ہوتا ہے؟

کیا ہم میں سے کسی نے یہ سوچا ہے کہ ہمارا دماغ سر میں ہی کیوں ہوتا ہے۔ یہ جسم کی باقی اعضا ء کی طرح پیٹ میں یا کسی اور جگہ پر بھی تو ہو سکتا ہے۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پانچ میں سے چار حواس کا تعلق سر سے ہے جن میں دیکھنا، سننا، سونگھنا اور چھکنا ہے۔اس طرح ان حواس سےہمارے دماغ کا مختصر ترین رابطہ بن جاتا ہے ۔، لہذا ہم اپنے ارد گرد کسی بھی سمت سے معلومات حاصل کرنے کے کیلئےاپنے سر کا رخ موڑ سکتے ہیں ، اگر ہم چل رہے ہیں ، چھلانگ لگا رہے ہیں یا رینگ رہے ہیں ہماری گردن ہمارے سر کو ایک جگہ پر رکھتی ہے اگر ہمارا دماغ ہمارے جسم پر کہیں اور ہوتا تو اس سے دماغ کا ان حواس سے رابطہ کرنے میں مشکل پیش آسکتی تھی

طاقتور دماغ

ہمارا دماغ کو پورا جسم کنٹرول کرنے کیلئے طاقتور ہونا لازمی ہے ۔ دماغ کو طاقتور بنانے کیلئے اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ پر مشتمل غذا کھانی چاہیے اس کے علاوہ پوری نیند بھی دماغ کو طاقتور بنانے میں ضروری ہے اس کے علاوہ مناسب ورزش، جسم میں پانی کی پوری مقدار اور مطالعہ بھی دماغ کو تقویت بخشتا ہےنیند کی کمی ، پانی کی کمی ، مصنوعی مٹھاس ، ذہنی دباؤ دماغی صلاحیت بہت اثر انداز ہوتے ہیں