پاکستان سے دوسرے ملکوں کا سفر

پاکستان سے دوسرے ملکوں کا سفر
انٹرنیٹ اور جدید ذرائع آمدو رفعت نے دنیا کو بدل دیا ہے۔ انٹرنیٹ نے لوگوں کو آسانی اور جلدی سے بات چیت کرنے کے قابل بنا دیا ہے پوری دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے۔ آپ دنیا کی ایک کونے سے دوسرے کونے تک آسانی سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ مواصلات نے ہماری زندگیوں پر زبردست اثر ڈالا ہے موبائل سروسز ، میڈیا اور براہ راست ٹیلی کاسٹ نے ہزاروں میل دور لوگوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے۔ ایک بٹن کے کلک سے ہم دنیا بھر سے بریکنگ نیوز اور انٹرٹینمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ آمدورفت میں بہتری نے سفر کو آسان بنا دیا ہے ۔ ہوائی جہاز اور ریل گاڑی نے مہینوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل کردیا ہے۔
ایک وقت ہوتا تھا جب کسی دور دراز کی خبر کے بارے میں جاننے کے لئے دنوں یا مہینوں تک انتظار کرنا پڑتا تھا دنیا کے کسی دوسرے کونے میں ہونے والے واقعات سے ہم بالکل بے خبر ہوتے تھے۔ ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کیلئے مہینوں تک کا سفر کرنا پڑتا تھا
آج کل ہمیں مہینوں کا سفر صرف کہانیوں میں ہی نظر آتا ہے اور آج کے اس ترقی یافتہ دور میں شا ید ہی کوئی ایسا سفر ہوگا جس میں ایک دن سے زیادہ وقت لگتا ہو۔ہوا جہاز نے ملکوں کا سفر صرف چند گھنٹوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے وقتوں میں لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفر پیدل چل کر یا کسی جانور کی سواری کر کے کرتے تھے جس میں کئی مہینے لگ جاتے تھے۔آج پاکستان سے امریکہ تک ہوائی جہاز میں تقریباََ اٹھارہ گھنٹے لگتے ہیں لیکن اگر پاکستان سے امریکہ تک ایک سڑک بنا دی جائے اور ایک انسان اس سڑک پر روزانہ آٹھ گھنٹے پیدل چلے تو اسے امریکہ پہنچنے تک تقریباََ دس مہینے لگیں گے۔
پاکستان سے چند دوسرے ملکوں(سعودی عرب، امریکہ، نیو زی لینڈ، الاسکا) تک ایک سڑک بنا دی جائے تو سفر کا دورانیہ درج ذیل ہوسکتا ہے
پاکستان سے سعودی عرب
پیدل
اگر ایک انسان روزانہ آٹھ گھنٹے پیدل چلے تو اسے سعودی عرب پہنچنے میں تقریباَاڑھائی مہینے لگیں گے
سائیکل
اگر انسان بارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے روزانہ آٹھ گھنٹے تک سائیکل چلائے تو اسے سعودی عرب پہنچنے میں تقریباََ ایک مہینہ لگے گا
گھوڑا
اگر آپ روزانہ آٹھ گھنٹے تک اڑتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوڑے کو دوڑائیں تو سعودی عرب تک پہنچے میں تقریباََ 8 دن لگیں گے
پاکستان سے امریکہ
پیدل
اگر ایک انسان روزانہ آٹھ گھنٹے پیدل چلے تو اسے امریکہ پہنچنے میں تقریباَدس مہینے لگیں گے
سائیکل
اگر انسان بارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے روزانہ آٹھ گھنٹے تک سائیکل چلائے تو اسے امریکہ پہنچنے میں تقریباََ چار مہینہ لگیں گے
گھوڑا
اگر آپ روزانہ آٹھ گھنٹے تک اڑتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوڑے کو دوڑائیں تو امریکہ تک پہنچے میں تقریباََ ایک مہینہ لگے گا
پاکستان سے نیو زی لینڈ
پیدل
اگر ایک انسان روزانہ آٹھ گھنٹے پیدل چلے تو اسے نیو زی لینڈ پہنچنے میں تقریباَساڑھے گیارہ مہینے لگیں گے
سائیکل
اگر انسان بارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے روزانہ آٹھ گھنٹے تک سائیکل چلائے تو اسے نیو زی لینڈ پہنچنے میں تقریباََ ساڑھےچار مہینہ لگیں گے
اگر آپ روزانہ آٹھ گھنٹے تک اڑتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوڑے کو دوڑائیں تو نیو زی لینڈ تک پہنچے میں تقریباََ سوا ایک مہینہ لگے گا
پاکستان سے الاسکا
پیدل
اگر ایک انسان روزانہ آٹھ گھنٹے پیدل چلے تو اسے الاسکا پہنچنے میں تقریباَایک سال دو مہینے لگیں گے
سائیکل
اگر انسان بارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے روزانہ آٹھ گھنٹے تک سائیکل چلائے تو اسے الاسکا پہنچنے میں تقریباَچھ مہینہ لگیں گے
اگر آپ روزانہ آٹھ گھنٹے تک اڑتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوڑے کو دوڑائیں تو الاسکا تک پہنچے میں تقریباََ ڈیڑھ مہینہ لگے گا