فیس بک پر فرینڈز ریکسٹ کنٹرول کرنے کے 2 آسان طریقے


فیس بک سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ ہے جسکا آغاز 2004 میں ہوا۔ فیس بک میں صارفین اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں ، فوٹو اور ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں ، پیغامات بھیج سکتے ہیں اور دوستوں ، رشتہ داروں سے رابطہ میں رہ سکتے ہیں۔فیس بک نے تقریباََ تمام سوشل نیٹ ورکس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فیس بک آن لائن چیٹ کرنے ، نئے دوست بنانے اور رابطے میں رہنے کے آسان طریقے فراہم کرتی ہے تاہم آن لائن رابطوں کے دوران کچھ سیکورٹی خدشات بھی ہو سکتے ہیں جن کا معلوم ہونا ضروری ہے آپ جب کسی کے ساتھ آن لائن باتوں اور خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں یا کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرتے تو اس پر آپ کا کوئی کنٹرول نہیں رہتا۔ سکیورٹی خدشات کو کم کرنے کیلئے آپکو مختلف سیٹنگز کا علم ہونا ضروری ہے۔فیس بک میں صارفین کی رازداری کیلئے بہت سے فیچر ز موجود ہیں جن میں سے چند ایک کی وضاحت درج ذیل ہے
فیس بک پر پروفائل بننے کے بعد لاتعداد فرینڈز ریکوسٹ آنا شروع ہو جاتی ہیں جن میں کچھ لوگ ہمارے جاننے والے ہوتے ہیں لیکن زیادہ تر تعداد انجان لوگوں کی ہوتی ہے۔ بہت زیادہ انجان لوگوں کی فرینڈز ریکوسٹ اکثر پریشانی میں مبتلا کر دیتی ہے اور ان کی فرینڈز ریکوسٹ ڈیلیٹ کرنے میں بھی کافی وقت لگ جاتا ہے۔ اس مسئلہ سے نکلنے کیلئے فیس میں ایک آپشن ہے جس کے ذریعے ہم فرینڈز ریکویسٹ کا تعین کر سکتے ہیں ۔ آپشن سلیکٹ کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔

  • فیس بک لاگ ان کریں
  • سیٹنگز میں جائیں
  • پرائیویسی میں جائیں
  • who can send you friends request میں جائیں

  • آپ کو مندرجہ ذیل آپشنز نظر آئیں گے
  • ایوری ون
  • فرینڈز آف فرینڈز

  • ایوری ون
    ایوری ون کے آپشن کو سلیکٹ کرنے سے فیس بک پر جتنے بھی لوگ ہیں وہ آپ کو فرینڈز ریکوسٹ سینڈ کر سکیں گے۔ بہرحال یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان کی فرینڈ ریکوسٹ کو ایکسپٹ کریں یا ڈیلیٹ کریں۔ اگر آپ فرینڈز ریکوسٹ کو ایکسپٹ کریں گے تو وہ آپ کی فرینڈز لسٹ میں شامل ہو جائیں گے
    فرینڈز آف فرینڈز
    اگر آپ فیس بک پر بہت زیادہ فرینڈز ریکوسٹ سے پریشان ہیں یا آپ کو بہت زیادہ انجان لوگوں کو فرینڈز ریکوسٹ آتی ہیں تو آپ اس آپشن کو سلیکٹ کرنے سے فرینڈز ریکوسٹس میں کمی کر سکتے ہیں۔ فرینڈز آف فرینڈز کے آپشن کو سلیکٹ کرنے سے صرف وہ لوگ فرینڈ ریکوسٹ سینڈ کر سکیں گے جو آپ کی فرینڈز لسٹ میں موجود لوگوں کی فرینڈز لسٹ میں ہیں۔دوسرے لفظوں میں آپ کے دوستوں کے دوست ہی آپ کو فرینڈز ریکوسٹ سینڈ کر سکیں گے ان کے علاوہ کوئی اور آپ کو فرینڈز ریکوسٹ سینڈ نہیں کر سکے گا۔