خوبانی کے بارے میں دلچسپ معلومات


خوبانی کی پیداوار کا آغاز تقریباَ 4000 سال پہلے چین سے شروع ہواتھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ، خوبانی پورے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں اگائی جانے لگی ۔ ترکی، ، ایران، پاکستان ازبکستان، اٹلی، الجزائر ، سپین، فرانس اور افغانستان دنیا میں خوبانی پیدا کرنے والے بڑے ملک ہیں۔
میٹھے ذائقہ رکھنے والی خوبانی ذائقہ اور غذائیت دونوں لحاظ سے بہت مزیدار ہوتی ہےخوبانی وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔
خوبانی سوزش کو کم کرتی ہے۔ خوبانی وٹامن اے سے بھرپور ہوتی جو کہ بینائی کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے اور جلد کی حفاظت کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔خوبانی فیٹی ایسڈز کو تیزی سے توڑتی ہے اور ہاضمہ درست کرتی ہے۔ خوبانی آنتوں کی باقاعدگی سے صفائی کرکے معدے کے مسائل سے بچاتی ہےجلد کے لیے بہت مفید ہے وٹامن سی، اے اور فائٹونیوٹرینٹس کا مجموعہ اچھی جلد کو یقینی بناتا ہے۔ خون کی نالیوں کی حفاظت اور مضبوطی کا کام کرتے ہیں . خوبانی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی حفاظت کرے اینٹی آکسیڈنٹس جلد کے خلیوں کو الٹرا وائلٹ تابکاری سے بچانے، جلد کی جھریوں کی علامات کو کم کرنے اور جلد کی لچک کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں