سردیوں کی سبزیوں کے بے شمار فائدے


سرسوں کا ساگ

سرسوں کا ساگ ایک بہترین اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ سرسوں کے ساگ میں وٹامن اے ، وٹامن سی ، وٹامن کے اور وٹامن ای کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ سرسوں کا ساگ توانائی بڑھانے اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔سرسوں کے ساگ کیلثیم، میگنیشیم ، فولک ایسڈ اور وٹامن کے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

گاجر

گاجر ہماری صحت کیلئے بہت سے فوائد کی حامل ہے۔ گاجر میں وٹامن اے، وٹامن بی6، وٹامن کے1 اور پوٹاثیم کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ وٹامن اے سے آنکھوں کی دیکھنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ گاجر ایک اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے جو کینسر سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ذیابطیس اور بلڈ پریشر اور وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

مولی

مولی میں وٹامن اے، سی، ای ، B6، زنک، پوٹاشیم اور فاسفورس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ مولی ہمارے نظام انہظام کیلئے بہت ضروری ہے۔ مولی کو روزانہ سلاد کے طور پر استعمال کرنے سے آنتوں کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مولی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے اوردل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مولی میں پانی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو جلد کی خشکی کوختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

مٹر

مٹر فائبر سے بھرپور سبزی ہے جس سے ہاضمہ کا نظام ٹھیک رہتا ہے۔ فائبر آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کی افزائش کرتا ہے اور غیر صحتمند بیکٹیریا کو پھیلنے سے روکتا ہے۔مٹر آنتوں کی بیماریوں جیسے آنتوں کی سوزش وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔ مٹر کے باقاعدگی کے استعال سے دل کی بیماریوں، بلڈ پریشر اور زیابطیس کے خطرات سے بچا جاسکتا ہے۔