انار کے زبردست فائدے


انار ان پھلوں میں سے ایک پھل ہے جن کا قرآن میں ذکر آیا ہے۔ انار کا شمار جنت کے پھلوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک ۔ بہت لذیذ اور رسیلا پھل ہے۔ میٹھا انار حلق ، سینے کی سوزش اور پھیپھڑوں کیلئے اکسیر ہے۔خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ کینسر کے خطرات سےبچاتا ہے۔ یہ پیشاب آور بھی ہے۔اچھا خون بننے کی وجہ سے یہ جسم کے تمام اعضاء کو قوت دیتا ہے۔ دل کے پرانے امراض کو آرام دیتا ہے۔جن لوگوں کی طبیعت پر مردنی چھائی رہتی ہو انہیں انار کا جوس استعمال کرنا چاہیے۔