ٹھہیرے! کیا کھانا کھانے کے فوراََ بعد برش کرنا چاہیے؟


روزانہ برش کرنا ایک اچھی عادت ہے۔ برش کرنے سے ہمارے دانت صاف اور صحت مند رہتے ہیں۔ صبح کے ناشے سے پہلے اور رات کے کھانے کے بعد برش کرنا لازمی ہوتا ہے کیونکہ اس سے دانتوں ،زبان اور مسوڑوں پر کھانے کے ذرات کی وجہ سے پیدا ہونے والے بیکٹریا ختم ہو جائے ہیں۔ ہمارا منہ بیکٹیریا کی افزائش کیلئے مکمل گھر ہے۔ ان میں سے بیشتر بیکٹیریا ہمارے لئے نقصان دہ نہیں ہیں لیکن کچھ ایسے بیکٹیریا بھی ہوتے جو ہمارے لیے کسی بھی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ برش کرنا ہمارے صحت کیلئے ایک اچھی عادت ہے لیکن ہمیں برش کرنے کیلئے صیح وقت کا پتا ہونا بھی لازمی ہے۔ کھانے کے فوراََ بعد برش کرنا ہمارے لیے بہت نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ہمارے جسم میں انیمل نامی مادہ پایا جاتا ہے جو ہمارے دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ کھانے کھانے کے دوران ہمارے منہ میں ایک تیزاب پیدا ہوتا ہے جس انیمل کمزور ہونے لگتا ہے۔ کھانے کے دوران ، تیزاب کی سطح بلند ہوجاتی ہے اور دانت کمزور ترین حالت میں ہوتے ہیں۔ کھانے کے بعد برش کرنے کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ آپ واقعی اپنے دانتوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ تیزابیت جیسی چیزیں جیسے سنگترہ ، انگور اور لیموں کھانے سے منہ میں سٹرک ایسڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جسے انیمل کمزور ہونے لگتا ہے ۔ اس لیےہمیں کھانے کے کم از کم 30 منٹ بعد برش کرنے چاہیے تا کہ ہمارے دانت کمزور ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔