فیس بک فرینڈز لسٹ پرائیوسی


فیس بک سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ ہے جسکا آغاز 2004 میں ہوا۔ فیس بک میں صارفین اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں ، فوٹو اور ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں ، پیغامات بھیج سکتے ہیں اور دوستوں ، رشتہ داروں سے رابطہ میں رہ سکتے ہیں۔فیس بک نے تقریباََ تمام سوشل نیٹ ورکس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فیس بک آن لائن چیٹ کرنے ، نئے دوست بنانے اور رابطے میں رہنے کے آسان طریقے فراہم کرتی ہے تاہم آن لائن رابطوں کے دوران کچھ سیکورٹی خدشات بھی ہو سکتے ہیں جن کا معلوم ہونا ضروری ہے آپ جب کسی کے ساتھ آن لائن باتوں اور خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں یا کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرتے تو اس پر آپ کا کوئی کنٹرول نہیں رہتا۔ سکیورٹی خدشات کو کم کرنے کیلئے آپکو مختلف سیٹنگز کا علم ہونا ضروری ہے۔فیس بک میں صارفین کی رازداری کیلئے بہت سے فیچر ز موجود ہیں جن میں سے چند ایک کی وضاحت درج ذیل ہے


فیس بک فرینڈز لسٹ پرائیوسی

فیس بک پر جب کسی کی دوستی کی درخواست کو قبول کرتے ہیں تو وہ ہماری فرینڈ زلسٹ یعنی دوستوں کی فہرست میں شامل ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات ہم اپنی فرینڈز لسٹ میں کچھ ایسے لوگوں کو شامل کر لیتے ہیں اور چاہتے ہیں دوسروں کو اس بات کا علم نہ ہو ان کو دوسروں کے سامنے ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔فیس بک کی طرف سے شروع میں کی گئی سٹینگز سے ہر کوئی آپ کی فرینڈز لسٹ دیکھ سکتا ہے مگر آپ اس کو اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ فیس بک فرینڈز لسٹ کو چھپانے کیلئے طریقہ کار درج ذیل ہے
  • فیس بک لاگ ان کریں
  • سیٹنگز میں جائیں
  • پرائیویسی میں جائیں
  • who can see your friends list میں جائیں

  • آپ کو درج ذیل آپشنز نظر آئیں گے
  • پبلک
  • فرینڈز
  • فرینڈز ایکسپٹ
  • اونلی می

  • پبلک


    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فرینڈز لسٹ کو ہر کوئی دیکھ سکے تو پبلک کے آپشن کو سلیکٹ کر یں


    فرینڈز


    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فرینڈز لسٹ صرف آپ کے فیس بک فرنڈز دیکھ سکیں تو فرینڈز کے آپشن کو سلیکٹ کریں


    فرینڈز ایکسپٹ


    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فرینڈز لسٹ ماسوائے چند دوستوں کے باقی سب دوست دیکھ سکیں تو فرینڈز ایکسپٹ کے آپشن کو سلیکٹ کریں آپشن سلیکٹ کرنے کے بعد دوستوں کے فہرست اوپن ہو جائے گی جس میں آپ وہ لوگ سلیکٹ کر سکتے ہیں جن سے آپ اپنی فرینڈز لسٹ پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں


    اونلی می


    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فرینڈز لسٹ صرف آپ ہی دیکھ سکیں آپ کے علاوہ کوئی اور نہ دیکھ سکے تو اونلی می کا آپشن سلیکٹ کریں