پروفائل فوٹو پرائیوسی-واٹس ایپ

واٹس ایپ پرو فائل فوٹو پرائیویسی
سال 2009 میں لانچ کی گئی واٹس ایپ دنیا کی مشہور ٹیکسٹ اور وائس میسجنگ ایپلی کیشن بن گئی ہے جو کہ تقریباََ دنیا کے 109 ممالک میں استعمال ہو رہی ہے۔ واٹس ایپ فری ٹو انسٹال ہے اور میسجنگ کیلئے انٹر نیٹ کا استعمال کرتی ہے۔واٹس ایپ پر پیغامات ، تصاویر ، ویڈیوز ،آواز اور لوکیشن آسانی کے ساتھ بھیجے جا سکتے ہیں۔ان کے علاوہ بھی واٹس ایپ میں بہت زیادہ دلچسپ فیچرز ہیں جن کی وضاحت اس سلسلہ میں کی گئی ہے
ِ
واٹس ایپ پر اپنی پہچان کیلئے ایک تصویر لگائی جاتی ہے جسے پروفائل فوٹو کہتے ہیں۔ اکثر لوگ پرو فائل فوٹو پر اپنی تصویر لگاتے ہیں جس سے ان کے شناخت ہوتی ہے اور انجان لوگوں کو ان کو پہچاننے میں مدد ملتی ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ وہ صیح شخص سے رابطہ کر رہے ہیں کچھ لوگ پروفائل فوٹو پر اپنے پیاروں یا کسی خوبصورت جگہ یا کسی اور چیز کی تصویر لگا تے ہیں۔بعض اوقات ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پروفائل فوٹو صرف ہمارے منتخب کردہ لوگ ہی دیکھ سکیں اور ان کے علاوہ ہماری پرفائل فوٹو اور کوئی نہ دیکھ سکے ۔ اس مقصد کیلئے واٹس ایپ میں پرائیویسی کے اندر ایک فیچر ہو تا جسکا نام پرفائل فوٹو ہے جس میں اپنی مرضی کے لوگ منتخب کر سکتے ہیں
پروفائل فوٹو کی پرائیوسی سیٹ کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
واٹس ایپ کو اوپن کریںسیٹنگز میں جائیںاکاؤنٹ میں جائیںپرائیویسی میں جائیںپروفائل فوٹو میں جائیں
پروفائل فوٹو میں آپ کو تین آپشنز نظر آئیں گے
ایوری ونمائی کنٹیکٹسنو باڈی
آپ کی پروفائل فوٹو کو ہر کوئی دیکھ سکے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پروفائل فوٹو کو ہر کوئی دیکھ سکے تو ایوری ون کے آپشن کو سلیکٹ کر یں
آپ کی پروفائل فوٹو صرف آپ کے کنٹیکٹس دیکھ سکیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پروفائل فوٹو صرف آپ کے کنٹیکٹس یعنی وہ لوگ جن کے نمبرز آپ کے فون میں محظوظ ہیں صرف وہ دیکھ سکیں تو مائی کنٹیکٹس کے آپشن کو سلیکٹ کریں۔
آپ کی پروفائل فوٹو کوئی نہ دیکھ سکے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پروفائل فوٹو کوئی نہ دیکھ سکے تو نو باڈی کے آپشن کو سلیکٹ کر یں۔