موسم سرما میں جلد کی حفاظت کیسے کریں

موسم سرما کے آنے سے جلد اپنی نمی کھونے اور خشک ہونے لگتی ہے۔ موسم سرما کا مقابلہ کرنے اور صحت مند جلد کیلئے ہمیں اضافی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہونٹوں کا خشک ہوجانا، طبیعت میں چڑ چڑا پن اور جلد کا کھردرا جانا سردیو ں کے اثرات میں سے ہیں۔اگر آپ اپنی جلد کو صحیح طریقے سے اور صحیح وقت پر تیار کرتے ہیں تو آپ خشک اور پھٹے ہوئے جلد کو روک سکتے ہیں۔ قدرتی ذرائع کا استعمال جلد کی خشکی اور کھردرا پن کو ختم کرنے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سردیوں میں سورج کی شعائیوں سے بچنا چاہیے کیونکہ سورج کی شعائیں جلد کو خشک اور کھردرا بناتی ہیں۔خشک جلد سے بچنے کیلئے موائسچارائزر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ موائسچارائزر کے استعمال سے جلد روکھے پن اور خشکی سے محفوظ رہتی ہے۔ لیموں ، گلیسرین اور عرق گلاب کو مکس کر کے اسے جلد پر لگانے سے بھی جلد نرم اور خشکی کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔جلد شفاف ، نرم اور روکھے پن سے محفوظ رہتی ہے۔کھیرے کا استعمال جلد کی خشکی کو دور کرنے اور مناسب نمی دینے کیلئے کیا جاتا ہےکھیرے میں پانی کافی مقدار میں ہوتا ہے جس سے جلد کو ہائیڈرینٹ رہنے میں مدد ملتی ہے۔ کھیرا میں وٹامن اے اور سی پا یا جاتا ہے جو جلد کو خشک ہونے سے بچا تا ہے۔