ہمیں کس طرح کا فیشن کرنا چاہیے

موجودہ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس، جوتے اور زیورات پہننے کو فیشن کہتے ہیں۔فیشن لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کا آسان طریقہ ہے۔ فیشن کسی بھی سادہ لباس کو دلکش لباس میں تبدیل کرنے کا نام ہے۔ لباس کسی بھی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔جدید لباس پہننا فیشن میں شمار ہوتا ہے۔ صرف اچھا اور مہنگا لباس ہی فیشن میں شمار نہیں ہوتا بلکہ گھڑیاں یاکڑے، جوتے، بالوں کا اسٹائل بھی فیشن میں جانا جاتا ہے۔فیشن کرنے کیلئے ہمیں پہلے اپنی شخصیت کو دیکھنا چاہیے اور ہمیشہ اپنی جسمانی بناوٹ کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ اگر آپ اپنی جسمانی بناوٹ کے برعکس فیشن کریں گے تو وہ بجائے آپ کو اچھا دکھانے کے، مزید برا دکھائے گا۔ ہمیشہ لباس ایسا پہننا چاہیے جو آپ کے جسم پر اچھا لگتا ہے۔ ایسے رنگ کے کپڑے پہننے چاہیے جس میں آپ اچھے لگتے ہیں نہ کہ موجودہ رجحان کو دیکھ کر اس رنگ کے کپڑے پہنیں۔