نزلے اور زکام سے بچنے کا آسان ٹوٹکہ

سردیوں کے نزلہ اور زکام سے بچنے کا طریقہ۔ اہم معلومات
سردیوں کے زکام کا چھواروں سے علاج
سردیوں کے زکام سے چٹکارہ پانے کیلئے تین چھواروں کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے پانی میں بھگو دیں۔جب چھوارے پھول جائیں تو انھیں نکال کر ایک پائو دودھ میں پانچ منٹ تک گرم کریں۔تین دن تک پینے سے زکام سے نجات مل جائے گی۔ ادرک سے نزلہ اور زکام کا علاج
نزلہ اور زکام سے بچنے کیلئے ادرک اور شہد کا استعمال بہت آزمودہ ہے۔ نزلہ اور زکام کے علاج کیلئے سو گرام ادرک کا جوس اور سو گرام شہد کو مکس کر لیں اور ایک کھانے کا چمچ کے ساتھ دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ بہت جلد نزلہ اور زکام سے چھٹکارا مل جائے گا۔ ریشہ اور بلغم کو ختم کرنے کا طریقہ
ایک گلاس پانی اور ایک چائے کا چمچ ثابت کلونجی کو پانچ منٹ تک پکائیں۔پانچ منٹ پکنے کے بعد کلونجی کو نتھار لیں اور اس پانی کو چائے کی طرح پی لیں۔ یہ نسخہ روزانہ صبح نہارمنہ اور ایک سے دو ہفتہ تک استعمال کریں۔